تہران ۔ /26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے اسلامی جمہوریہ کے بانی آیت اللہ خمینی کے پوترے حسن خمینی کے نام کو انتخابی مقابلے کی فہرست سے حذف کردیا ہے۔ اس فیصلہ کا انکشاف حسن خمینی کے فرزند نے کیا ۔ قدامت پسندوں کے غلبہ والی کمیٹی ہی فیصلہ کرے گی کہ اس ادارہ کی صدارت کس کے ہاتھ میں ہوگی ۔ گارڈین کونسل کے 88 ارکان کی میعاد 8 سال کی ہوتی ہے ۔ جن امیدواروں کو مسترد کردیا گیا ہے وہ ہفتہ تک اپیل داخل کرسکتے ہیں ۔اس کونسل کیلئے رائے دہی /26 فبروری کو ہوگی اسی دن پارلیمانی انتخابات بھی ہوں گے ۔