آٹو ڈرائیورس کا تلنگانہ گیر سطح پر بند

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ آٹو ڈرائیورس یونین جائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اپریل تلنگانہ ریاست گیر سطح پر آٹو بند منانے کا اعلان کیا ہے ۔ کمیٹی کے لیڈر مسٹر محمد امان اللہ خاں نے اپنے ایک صحافتی بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آر ٹی اے آفس اور انشورنس فیس میں بھاری اضافہ کے فیصلہ سے فوری دستبرداری اختیار کریں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اولا اور اوبیر کی غیر قانونی گاڑیوں پر فوری امتناع عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ آٹو بند سے متعلق آج اے آئی ٹی یو سی سٹی آفس حمایت نگر میں منعقدہ ایک ایمرجنسی اجلاس میں آٹو بند منانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت بی وینکٹیشم نے کی جب کہ شرکت کرنے والوں میں مسرس رفعت بیگ ، وی کرن سائیلو ، ایم اے سلیم اور دیگر شامل ہیں ۔۔