حیدرآباد۔ 8؍جولائی (پی ٹی آئی)۔ آندھرا پردیش کے وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو نے آج کہا کہ انتہائی اہم اقدام کے طور پر ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے اس ریاست میں کسانوں کے زرعی قرض کے دوبارہ تعین سے اتفاق کرلیا ہے۔ انھوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ’’جب چیف منسٹر (چندرابابو نائیڈو) نے آج آر بی آئی کے گورنر سے بات چیت کی، انھیں مطلع کیا گیا کہ قرضوں کا دوبارہ تعین کیا جارہا ہے۔ آر بی آئی اس ضمن میں تفصیلات پر ایک مکتوب تحریر کرے گی‘‘۔