آندھرا اور تلنگانہ میں شدید گرمی

حیدرآباد ۔ 18 جون (سیاست نیوز) اگرچیکہ جنوب مغربی مانسون چندن دن قبل آندھراپردیش میں داخل ہوگئے ہیں لیکن آندھراپردیش اور تلنگانہ کے بیشتر مقامات پر عوام کو گرمی کی شدت برداشت کرنا ہوگا۔ حیدرآباد میں مطلع جزوری طور پر ابرآلود رہے گا۔ بعض مقامات پر ہلکی سی بارش ہوسکتی ہے۔
مشرقی گوداوری میں لو لگنے سے فوت ہونے والوں کی تعداد 38 ہوگئی
راجمنڈری ۔ 18 جون (پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیرداخلہ این چنا راجپا نے آج ضلع مشرقی گوداوری کے ویما ورم گاؤں کا دورہ کیا جہاں گذشتہ روز ایک شخص لو لگنے سے فوت ہوگیا۔ انہوں نے متوفی ایم راموڈو کے ارکان خاندان سے ملاقات کی اور کہا کہ چیف منسٹر نے لو لگنے کے سبب فوت ہونے والے افراد کے متاثرہ خاندانوں کو فی کس ایک لاکھ روپئے ایکس گریشیاء کا اعلان کیا ہے۔
راجپا نے مزید کہا کہ انہوں نے ضلع کلکٹروں کو ہدایت کی ہیکہ اگر ضروری ہو تو اسکولوں کیلئے تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ ضلع مشرقی گوداوری میں رواں سال موسم گرما کے دوران لو لگنے کے سبب کم سے کم 38 افراد فوت ہوئے ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے موضع پیرورو کا دورہ بھی کیا جہاں حال ہی میں آتشزدگی کے سبب 34 گھر خاکستر ہوگئے تھے۔