حیدرآباد 5 اگسٹ (این ایس ایس) تلنگانہ اور آندھراپردیش قانون ساز اسمبلیوں کے اسپیکرس مدھو سدن چاری اور کے سیوا پرساد راؤ نے آج یہاں اپنی ملاقات کے دوران اپنی متعلقہ اسمبلی کے مجوزہ بجٹ سیشن اور دیگر مصروفیات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ باور کیا جاتا ہے کہ تلنگانہ کے اسپیکر مدھو سدن چاری اور آندھراپردیش کے اسپیکر سیوا پرساد راؤ نے ایوان کی مصروفیات کے قواعد، اجلاسوں کے انعقاد، عمارات اور کوارٹرس کے الاٹمنٹ کے علاوہ دیگر متعلقہ اُمور پر گفت و شنید کی۔ آندھراپردیش اسمبلی کا بجٹ سیشن 16 اگسٹ سے شروع ہورہا ہے۔ حکومت تلنگانہ نے سپٹمبر کے پہلے ہفتہ میں بجٹ سیشن کے آغاز کا منصوبہ بنایا ہے۔