آندھراپردیش اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

حیدرآباد 24 جون (این ایس ایس) آندھراپردیش اسمبلی کے اسپیکر کے سیوا پرساد راؤ نے ایوان کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔ اسپیکر نے اسمبلی اجلاس کے غیر معینہ مدت کے لئے التواء کے اعلان کے ساتھ ایوان کو مطلع کیاکہ پہلے اجلاس کے پانچ ایام کار رہے اور 19 گھنٹے 20 منٹ تک کارروائی چلائی گئی۔ سیشن کے دوران تقریباً 52 ارکان اور ایک وزیر نے مخاطب کیا۔ علاوہ ازیں ایک بِل پیش کیا گیا اور 3 قراردادیں منظور کی گئیں۔