ڈاکٹر سید نعمت اللہ قادری کو خراج ، کانفرنس کے ارکان عاملہ و اطباء کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( راست ) : آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس شاخ آندھرا پردیش کے اراکین عاملہ اور اطباء حضرات کا ایک اجلاس حکیم عبدالصمد سرپرست کانفرنس کی صدارت میں بمکان ڈاکٹر سید نعمت اللہ قادری ملار دیو پلی منعقد ہوا ۔ حکیم سید غوث الدین جنرل سکریٹری نے تمام اطباء کا خیر مقدم کیا ۔ اجلاس میں مرکزی طبی کانفرنس دہلی کے سکریٹری حکیم اقبال احمد کے انتقال پر ان کی طبی ، علمی خدمات کو زبردست خراج عقیدت ادا کیا اور ایک تعزیتی قرار داد منظور کی گئی ۔ اجلاس کی کارروائی ڈاکٹر خواجہ بہاؤ الدین انصاری سکریٹری نے چلائی ۔ اجلاس میں آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس آندھرا پردیش کے لیے دو علحدہ تلنگانہ یونٹ اور آندھرا یونٹ کرتے ہوئے باضابطہ طبی کانفرنس کی ممبر سازی مہم کو 16 جون تا 31 اگست تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور آندھرا یونٹ کے لیے 11 رکنی کمیٹی ڈاکٹر کلیم الرحمان پروفیسر سرجری ڈاکٹر عبدالحق یونانی میڈیکل کالج کرنول کنوینر کی نگرانی میں بنائی گئی ۔ تلنگانہ یونٹ کے لیے ڈاکٹر کلیم اللہ خاں موظف وائس پرنسپل نظامیہ طبی کالج کنوینر کی نگرانی میں 11 رکنی کمیٹی بنائی گئی ۔ اجلاس میں حکیم سید قدرت اللہ حسامی قادری کو سرپرست اعلیٰ بنایا گیا ۔ اجلاس میں ڈاکٹر بلقیس جہاں قادری ، ڈاکٹر خواجہ بدر الدین صدیقی ، ڈاکٹر ذین العابدین خاں ، ڈاکٹر رفیع حیدر شکیب ، ڈاکٹر محمد سراج الحق ، ڈاکٹر محمد ماجد ، ڈاکٹر سید خواجہ عبدالوحید ، ڈاکٹر ابوالحسن اشرف ، ڈاکٹر محمد حسن احمد ، ڈاکٹر قدرت اللہ خاں ، ڈاکٹر محمد عاقل قادری ، ڈاکٹر محمد عبدالمجیب ، ڈاکٹر رافع ، ڈاکٹر نذیر ، ڈاکٹر قطب الدین ، ڈاکٹر غلام محی الدین نے شرکت کی ۔ اور طبی کانفرنس کو ممبر سازی اور یونانی مسائل کو نئی حکومتوں میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ آخر میں ڈاکٹر رفیع حیدر شکیب نے شکریہ ادا کیا ۔۔