آلیر انکاؤنٹر کے خلاف اتوار کو جلسہ

حیدرآباد 7 مئی (سیاست نیوز) آلیر فرضی انکاؤنٹر کے ضمن میں قائم کی گئی ایکشن کمیٹی نے 10 مئی کو جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکشن کمیٹی کے کنوینر ایڈوکیٹ غلام ربانی کے بموجب اس جلسہ عام میں نامور مقررین شرکت کریں گے ۔ جلسہ عام اُردو مسکن بلڈنگ خلوت میں منعقد ہے ۔ آلیر فرضی انکاؤنٹر کے ضمن میں ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کا مقصد جمہوری انداز میں سیاسی اور سماجی کارکنوں کی مدد سے حکومت پر دباؤ پیدا کرتے ہوئے سی بی آئی کی تحقیقات اور خاطی عہدیداروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرو