آلیر انکاؤنٹر اور ٹولی مسجد اراضی پر آج کل جماعتی احتجاجی جلسہ عام

دبیرپورہ دروازہ پر مقرر، مختلف پارٹیوں کے قائدین کی شرکت و مخاطبت
حیدرآباد 5 جون (پریس نوٹ) تنظیم انصاف اور دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی کے زیراہتمام آج بروز ہفتہ بعد نماز مغرب روبرو دبیرپورہ دروازہ کل جماعتی جلسہ عام بعنوان آلیر انکاؤنٹر اور ٹولی مسجد کی قیمتی وقف اراضی پر ناجائز شادی خانوں کی تعمیر کے خلاف بصدارت مولانا حسین شطاری صدر کل ہند سنی علماء بورڈ مقرر ہے۔ مہمانان خصوصی جناب سید عزیز پاشاہ سابق ایم پی سی پی آئی، جناب محمد عثمان شہید ایڈوکیٹ، ڈاکٹر قائم خاں صدر مجلس بچاؤ تحریک، جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان، جناب عثمان الہاجری صدر دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی، جناب سید کریم الدین شکیل ایڈوکیٹ، جناب محمد یوسف جنرل سکریٹری ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد مائناریٹی سیل، الحاج سید سلیم نائب صدر دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی، محترمہ خالدہ پروین کنوینر ویلفیر پارٹی آف انڈیا شعبہ خواتین، جناب مقبول بن عبداللہ الہاجری کے علاوہ دیگر مقررین خطاب کریں گے۔