آسٹریلیا میں مخالف اسلام احتجاجی ریالیاں

سڈنی 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا میں ہزاروں افراد نے احتجاجی ریالی منظم کرتے ہوئے آسٹریلیائی پرچم لہرائے اور ’’ آسٹریلیا ہاں ‘شریعت نہیں‘‘کے نعرے لگائے ۔ اس کے جواب میں دیگر گروپس نے بھی ریالیاں منظم کرتے ہوئے نکتہ چینی کی اور رواداری کی ضرورت پر زور دیا۔حقیقی آسٹریلیا کا دعوی کرنے والے گروپ کی خاتون ترجمان کتھرین برینن نے کہا کہ ہم موافق آسٹریلیا اقدار کے حامی ہیں اور انتہا پسندانہ اسلام کی مخالفت کرتے ہیں۔ ہم مسلمانوں کے خلاف نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان ریالیوں کے پس پردہ کوئی نسلی تعصب نہیں ۔ ان ریالیوں کا سلسلہ جب سے شروع ہوا تب سے مختلف گروپس شامل ہوتے جارہے ہیں۔ ملبورن میں احتجاجی گروپس کے مابین جھڑپ کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہوگئی تھی چنانچہ پولیس نے یہاں دونوں گروپس کے درمیان رکاوٹیں کھری کردی۔ حریف احتجاجیوں نے اس مہم کو مسلمانوں کے خلاف قرار دیا