آسام دھماکہ کیس: این ڈی ایف بی چیف مجرم

گوہاٹی 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ (ایل ڈی ایف بی) کے سربراہ رنجن دائماری اور 14 دیگر کو آج سی بی آئی کی تیز گام عدالت نے آسام میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے 2008 ء کیس میں مجرم قرار پایا ہے۔ اِن دھماکوں میں 88 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ خصوصی سی بی آئی جج اپریش چکرورتی نے ملزمین کو آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مجرم قرار دیا۔ سزا کا اعلان چہارشنبے کو کیا جائے گا۔ رنجن کے علاوہ اِس کیس میں مجرم قرار پانے والے دیگر ملزمین جارج بوڈو ، بی تھرائی ، راجیو سرکار ، نیلم دائماری، انچائی بوڈو، اندرا برہما ، لوکو بسوماتاری و دیگر ہیں۔