نئی دہلی 21 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی کے اڈیشنل ڈائرکٹر آر کے دتا اب 2G اسپیکٹرم الاٹمنٹ اسکام میں ایجنسی تحقیقات کی قیادت کرینگے جبکہ سپریم کورٹ نے ایجنسی کے سربراہ رنجیت سنہا کو ان تحقیقات سے علیحدہ ہوجانے کو کہا ہے ۔ 1981 بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار روپک کمار دتا ایجنسی میں اینٹی کرپشن بیورو کے سربراہ ہیں ۔ سی بی آئی ذراعء نے کہا کہ ابتداء میں یہ واضح نہیں ہوسکا تھا کہ تحقیقات کی قیادت مسٹر دتا کرینگے یا اسپیشل ڈائرکٹر انیل سنہا کو یہ ذمہ داری سونپی جائیگی ۔ ذرائع کے بموجب سپریم کورٹ کے احکامات کو دیکھتے ہوئے مسٹر دتا کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ رنجیت سنہا چند دنوں میں سبکدوش ہونے والے ہیں اور انہیں کل سپریم کورٹ کی سرزنش کا سامنا کرنا پڑا ت