آر ٹی سی کا مسافرین سے راست رابطہ

حیدرآباد ۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) اگر آپ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (آر ٹی سی) کی بسوں میں سفر کئے ہوں تو اب آپ کو فون کال آئے گا اور آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ کا سفر کیسا رہا۔ آپ کو کہیں کوئی تکلیف یا زحمت تو نہیں ہوئی۔ بسوں کی حالت ڈرائیور، کنڈکٹر اور دیگر اسٹاف کے رویہ بس اسٹانڈس پر صفائی ستھرائی سے متعلق آپ سے سوال کئے جائیں گے۔ کاؤنٹر پر یا آن لائن بس ٹکٹ بُک کرتے ہوئے آپ اپنا فون نمبر درج کریں گے اور اس نمبر پر آر ٹی سی انتظامیہ آپ سے رابطہ قائم کرے گا اور آپ کی رائے سے واقف ہوکر مسافرین کے لئے مزید بہتر خدمات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے گا۔