جموں 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر پولیس نے کئی یو ڈی ڈبلیوز کو تفتیش کے لئے آر ایس ایس قائد اور اُن کے زیرانتظام ضلع چتواڑ کے صنعتی علاقہ کے عہدیداروں نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار کے بموجب بعض افرادکو حراست میں لیا گیا ہے۔ اُن پر اِس قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ہے اور اُنھیں تفتیش کے مقصد سے حراست میں لیا گیا ہے۔ جموں زون کے آئی جی پی ایم کے سنہا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اِن حملوں میں ملوث دہشت گردوں کی تائید کرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ انھیں شناخت کرنے کے لئے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ حملہ میں استعمال شدہ ہتھیار موقع واردات سے ضبط کرلیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ حفاظتی انتظامات میں شدت پیدا کردی گئی ہے اور کشٹوار میں کرفیو جاری ہے۔