آروگیہ سری کیلئے 484 کروڑ روپے جاری

حیدرآباد ۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے کل آروگیہ سری ٹرسٹ کے لئے 484 کروڑ 38 لاکھ روپے جاری کرنے کا اعلان کیا تاکہ ریاست کے غریبوں، ملازمین اور صحیفہ نگاروں کا مفت علاج کیا جاسکے اور طبی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔