جناب زاہدعلی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی شرکت
حیدرآباد 24 مئی (سیاست نیوز) بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ کی کوچنگ کلاسیس کا ادارہ سیاست کے زیراہتمام عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے زیرصدارت افتتاحی تقریب منگل 26 مئی کو صبح 10 بجے مقرر ہے۔ اس کے مہمان خصوصی جناب اسماعیل علی خان چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن ہیں۔ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر سید غوث الدین کے بموجب قابل اور تجربہ کار کے زیرنگرانی یہ کوچنگ صبح 7 بجے سے ہورہی ہے۔ سید خالد محی الدین اسد نے طلباء و طالبات سے وقت پر شرکت کی اپیل کی۔