نئی دہلی 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 3 کلیدی خدمات آئی اے ایس، آئی پی ایس اور آئی ایف اوز کی تعیناتی کی اقل ترین مدت دو سال ہوگی۔ نئے قواعد کا مقصد سیاسی دخل اندازی پر قابو پانا ہے۔ دو سالہ میعاد کی تکمیل سے قبل تبادلوں اور تعیناتی کا فیصلہ سیول سرویسس بورڈ کرے گا جو نئے قواعد کے تحت ریاستی حکومتیں تشکیل دیں گی۔ مرکزی حکومت کے محکمہ پرسونل و تربیت نے نئے قواعد تمام ریاستوں کو روانہ کردیئے ہیں۔ اگر کسی عہدیدار کا تقرر کیا جاتا ہے تو وہ کم از کم دو سال اِس پر فائز رہے گا۔ صرف ترقی، خدمات سے سبکدوشی یا کسی ریاست کو عارضی طور پر اُس کی خدمات کی حوالگی کی صورت میں اُسے میعاد کی تکمیل سے قبل ہٹایا جائے گا۔