بچو! ٰہیچیٹ مچھلی اُڑنے کی صلاحیت رکھنے والی ایک انوکھی مچھلی ہے۔ ساڑھے چھ سینٹی میٹر کے سائز والی یہ چھوٹی مچھلی آمیزن اور گوانا کے صاف پانی میں پائی جاتی ہے۔ آبی جانداروں کی دنیا کی یہ پسندیدہ مچھلیوں میں سے ایک ہے ۔ خوبصورت، چمکیلے چاندی جیسے رنگوں والی یہ مچھلی الگ سے ہی پہچانی جاتی ہے۔ اس کی گہری چھاتی میں مضبوط پٹھے ہوتے ہیں جو اس کے پنکھوں کو طاقت دیتے ہیں جس سے اسے اُڑنے کی صلاحیت حاصل ہوتی ہے۔ اُڑان بھرنے سے پہلے اس کے ’پیکٹوریا‘ پر اُوپر اور نیچے کی طرف پھڑپھڑاتے ہیں اور اسے اُڑان بھرنے کیلئے تیار کردیتے ہیں۔اس کی پرواز کی دوری عام طور پر دیڑھ میٹر رہتی ہے، جس کے دوران یہ تقریباً 90 سینٹی میٹر کی بلندی تک اُٹھتی ہے۔ یہ مچھلی صاف پانی میں پائے جانے والے کیڑے مکوڑوں کو اپنی خوراک بناتی ہے۔