حیدرآباد ۔ 15 ؍ جولائی ( سیاست نیوز) اوپل رامنتاپور علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں عمارت کی پہلی منزل سے گرنے کے نتیجہ میں ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ35 سالہ اے سومیتا ساکن رامنتاپور اوپل پیشہ سے مزدور تھی اور زیرتعمیر عمارت سے گرنے کے نتیجہ میں فوت ہوگئی ۔ اوپل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔