حیدرآباد، 21؍ جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ‘ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کوچنگ سنٹر اقلیتی طلبہ برائے حصول ملازمت میں محکمہ پولیس، تلنگانہ کانسٹبل، اے ایس آئی، ایس آئی کی جائیدادوں پر تقرر کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اقلیتی طلبہ کیلئے دو ماہ کی مفت کوچنگ فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر ایس مقبول احمد‘ کوآرڈنیٹر‘ سنٹر کے بموجب ماہ جولائی میں کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ امیدوار کوچنگ کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ آن لائن درخواست دینے آخری تاریخ 30؍ جون 2018 ہے۔ درخواست گزار کے لیے ضروری ہے کہ وہ آن لائن درخواست فارم کا پرنٹ آئوٹ، 100 روپئے کے ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ساتھ جو ’’مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی‘‘ کے نام سے حاصل کیا گیا ہو اور حیدرآباد میں قابل ادا ہو، شخصی یا بذریعہ ڈاک 5؍ جولائی تک یونیورسٹی میں درج ذیل پتہ پر جمع کرائیں۔کو آرڈینیٹر، کوچنگ سنٹر فار مائناریٹیز فار انٹری انٹو سرویسس (سی سی ایم ای ایس- یو جی سی اسکیمس)، شعبۂ نباتیات، کمرہ نمبر 207، دوسری منزل، پالی ٹیکنیک بلڈنگ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، گچی بائولی، حیدرآباد، 500032 ۔ مزید تفصیلات 9700413654 اور 8367527769 پر ربط کریں۔
آئی ٹی آئی جعفریہ میں داخلے
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( راست ) : جعفریہ آئی ٹی آئی میں حسب ذیل 2 سالہ ٹریڈس میں ایس ایس سی کامیاب طلباء سے داخلہ کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ آر اینڈ اے سی ڈرافٹس مین سیول 2 سالہ ، الکٹریشن ٹریڈ 2 سالہ اور فٹر ٹریڈ 2 سالہ کورس کے لیے داخلے جاری ہیں ۔ تفصیلات کے لیے پرنسپل جعفریہ ٹکنیکل انسٹی ٹیوٹ جناب محمد نواز خاں سے روبرو عبادت خانہ حسینی دارالشفاء 9 تا 1 ساعت دن یا فون نمبر 9849984294 ۔ 8801130200 پر ربط کریں ۔۔