اُردو یونیورسٹی میں مولانا آزاد یادگاری خطبہ

حیدرآباد،7 نومبر (یواین آئی)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے یوم آزاد تقاریب کے سلسلے میں مولانا آزاد یادگاری خطبہ 8؍ نومبر کو 9:30 بجے صبح ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر ظفر احمد صدیقی، شعبئہ اردو، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی مہمان خصوصی ہوں گے اور یوم آزاد یادگاری خطبہ دیں گے ۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز وائس چانسلر صدارت کریں گے ۔ ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار نے طلبہ، اساتذہ و دیگر باذوق حضرات سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔