لکھنو ۔4 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) اُترپردیش میں رات بھر ہوئی بارش سے متعدد واقعات میں مزید 18لوگ ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے آج یہ بات بتائی ۔ اطلاعات کے مطابق اضلاع گونڈا اور کوشی نگر میں ہر ضلع میں تین لوگ ہلاک ہوگئے اور بہرائچ ، سیتاپور ، میرٹھ اور فتح میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ۔ ریلیف کمشنر سنجے کمار نے یہاں میڈیا کے نمائندوں کو یہ بات بتائی ۔ انھوں نے کہاکہ پیر کی رات سے بارش سے متعلق واقعات بشمول بجلی گرنے کے واقعات میں 18اشخاص ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ۔ انھوں نے کہاکہ اس دوران 226 مکانات ؍ ہٹس کو نقصان پہنچا ۔ محکمہ موسمیات نے چہارشنبہ کو بعض مقامات پر شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ اس دوران مشرقی اُترپردیش کے زیادہ تر مقامات پر آج صبح ہلکی تا اوسط بارش ریکارڈ کی گئی ۔