او یو ۔ سیٹ میں 95% طلبہ کی کامیابی

حیدرآباد 5 جولائی ( آئی این این ) عثمانیہ یونیورسٹی کامن انٹرسٹ ٹسٹ ( او ے ۔ سیٹ ) 2018 میں% 94.67 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ یہ ٹسٹ جون 2018 ء میں منعقد کیا گیا تھا ۔ یہ امتحان 45 مضامین میں ورنگل ‘ سدی پیٹ ‘ کریمنگر ‘ نظام آباد ‘ عادل آباد ‘ کوداڑ‘ نلگنڈہ اور محبوب نگر کے 24 مراکز پر منعقد ہوا تھا ۔ اس میں 59,638 طلبہ نے شرکت کی تھی اور 56,457 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ مضمون واری رینک کارڈز یونیورسٹی ویب سائیٹ www.osmania.ac.in اورwww.ouadmissions.com پر دستیاب ہیں۔