نئی دہلی ، 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی کمیشن برائے پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کی ایک تجویز زیرغور ہے، راجیہ سبھا کو آج یہ اطلاع دی گئی۔ اس ضمن میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت سماجی انصاف اور عطائے اختیار کرشن پال گرجر نے کہا کہ قومی کمیشن برائے پسماندہ طبقات کو مزید بااختیار بنانے کیلئے ایک تجویز زیرغور ہے۔ اس سلسلے میں دستور میں ترمیم درکار ہوگی۔