او این جی سی پلانٹ سے ایک اور مرتبہ گیس کا اخراج ‘ فصلیں متاثر

وجئے واڑہ 23 فبروری ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا میں چن پندرکا کے قریب او این جی سی کے ایک پلانٹ میں گیس کے اخراج کا ایک اور واقعہ پیش آیا ۔ گیس پائپ لین سے اخراج کی اطلاع پر او این جی سی حکام نے محکمہ مال کے عہدیداروں کی موجودگی میں مرمت کا کام کیا۔ 25 ایکر اراضی پر پھیلی ہوئی دھان کی فصلیں اور ناریل کے 50 درخت گیس کے اخراج کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران ضلع کرشنا کے کلکٹر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گیس کے اخراج سے پریشان نہ ہوں۔ انہوں نے تیقن دیا کہ کسانوں کو مناسب معاوضہ دینے کے مناسب اقدامات کئے جائیں گے ۔ آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے عوام خوف کا شکار ہیں کیونکہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسری مرتبہ ہے جب گیس کا اخراج ہوا ہے ۔