او این جی سی میں جونیر اسسٹنٹ ٹکنیشن اور دیگر جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : آئیل اینڈ نیچرل گیاس کارپوریشن ( او این جی سی ) لمٹیڈ دہلی اور دہرہ دون کے دفاتر میں جونیر اسسٹنٹ ، ٹکنیشن اور دیگر جائیدادوں پر تقررات کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اور جملہ 115 جائیدادیں ہیں ۔ جن میں اسسٹنٹ ٹکنیشن ، ٹکنیکل اسسٹنٹ ، فارما سسٹ ، جونیر اسسٹنٹ ، میڈیکل اسسٹنٹ ، جونیر اسسٹنٹ ٹکنیشن ، جونیر فائر مین اور جونیر ہیلت اٹنڈنٹ ہیں۔ قابلیت کے اعتبار سے کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی / ادارے سے جائیدادوں کے مطابق دسویں جماعت ، انٹر ، اے این ایم کورس ، متعلقہ کورسیس / شعبہ جات میں ڈپلوما / سرٹیفیکٹ ، انجینئرنگ ڈپلوما ، بیچلرس ڈگری میں کامیاب امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ اور امیدواروں کے کمپنی کے قواعد کے مطابق جسمانی قد و خال ہونا چاہئے اور درخواست فیس 370 روپئے ہے ۔ درخواستیں آن لائن کرنے کی آخری تاریخ 27-12-2018 مقرر ہے ۔ امیدوار کا انتخاب کمپیوٹر بیسٹ ٹسٹ ، فزیکل ایفیشینسی ٹسٹ / انٹرویو کے ذریعہ کیا جائے گا جب کہ کمپیوٹر بیسٹ ٹسٹ فروری 2019 میں منعقد کیا جائے گا ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ ongcindia.com ملاحظہ کریں ۔۔