اوہائیونائٹ کلب میں فائرنگ ایک ہلاک15زخمی

واشنگٹن ۔ 26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست اوہائیو کے علاقہ سنسناٹی کی ایک نائٹ کلب میں آج علی الصبح فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دیگر 15زخمی ہوگئے ۔ اسسٹنٹ پولیس سربراہ پال نیوڈیگیٹ نے کہا کہ سینکڑوں افراد کیمیونائٹ کلب میں موجود تھے جب کہ اس فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔انہوں نے کہا کہ صورتحال انتہائی سنگین ہے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے اس واقعہ کی تفصیلات پیش کی ہیں جن کی وجہ سے اس علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور ہر شخص خوفزدہ ہے کیونکہ فائرنگ کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔