اوڈیشہ میں ہاتھی کا ڈھانچہ مع ہاتھی دانت دستیاب

بلسور 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہاتھی جو لاپتہ ہوگیا تھا، اُس کا ڈھانچہ اوڈیشہ کے محفوظ جنگلات کے علاقہ میں ضلع بلسور میں دستیاب ہوا۔ محکمہ جنگلات کے عہدیدار نے کہاکہ اِس ہاتھی کی عمر تقریباً 40 سال ہوگی۔ اِس کا ڈھانچہ ہاتھی دانت کے ساتھ محفوظ جنگلاتی علاقہ میں جہاں شکار ممنوع ہے، دستیاب ہوا۔ اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم اِس مقام پر پہونچی اور اُسے ہاتھی کا ڈھانچہ ہاتھی دانت کے ساتھ دستیاب ہوا لیکن شکاریوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ سمجھا جاتا ہے کہ اِس ہاتھی کو 10 دن قبل قتل کیا گیا تھا۔

Leave a Comment