رجسٹریشن کا آغاز ، 17 اگست آخری تاریخ ، 23 اگست کو ٹسٹ مقرر
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2015 کے دوران گریجویشن میں داخلہ کے لیے دوسری مرتبہ اہلیتی امتحان کا اعلان کیا ہے ۔ اس امتحان میں شرکت اور کامیاب ہونے والے امیدوار تلنگانہ ریاست کے کسی بھی اسٹڈی سنٹر میں داخلہ کے اہل ہیں ۔ ایسے امیدوار جو کہ یکم جولائی 2015 کو 18 سال مکمل کرلیے ہوں وہ اس امتحان میں شرکت کے اہل ہیں ۔ ادخال درخواست فارم کا 16 جولائی سے آغاز ہوا ہے ۔ جس کو بذریعہ آن لائن braouonline.in کے ذریعہ داخل کرسکتے ہیں ۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 17 اگست مقرر کی گئی ہے ۔ جب کہ اہلیتی امتحان 23 اگست کو صبح 10 تا 12-30 بجے دن کے درمیان منعقد ہوگا ۔ اہلیتی امتحان میں کامیاب امیدوار تین سالہ ڈگری کورس جیسے بی اے ، بی ایس سی یا بی کام میں داخلہ کے اہل رہیں گے ۔ یہ اہلیتی امتحان اردو ، تلگو اور انگلش میڈیم میں رکھا گیا ہے ۔ گریجویشن میں تینوں زبانوں میں تعلیم حاصل کرنے کی سہولت ہے ۔ آن لائن ادخال درخواست کی فیس 200 روپئے ہے جب کہ اے پی آن لائن پر 210 روپئے رجسٹریشن فیس مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے کوآرڈینٹر گورنمنٹ ڈگری کالج حسینی علم اسٹڈی سنٹر جناب مرزا فرید علی بیگ سے راست یا فون نمبر 9441226559 یا 9700592500 پر ربط کریں ۔۔
کملا نہرو پالی ٹیکنیک فار ویمن میں داخلے
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : پرنسپل کملا نہرو پالی ٹیکنیک فار ویمن شریمتی ایم چندرا کلا کے بموجب کالج ہذا میں تین سالہ ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹکنالوجی میں داخلوں کے لیے خاتون امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ یا اس کے مماثل کامیاب رہنا چاہئے جب کہ عمر کی کوئی قید نہیں ہے ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 26 جولائی مقرر کی گئی ہے ۔ درخواست گذار کو 330 روپیوں کا ڈی ڈی بحق سکریٹری اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ تلنگانہ حیدرآباد کے نام داخل کرنا ہوگا ۔ کورس کی فیس 3 ہزار 800 مقرر ہے جب کہ اسکالر شپس اہلیت کی فیس 500 روپئے رہے گی ۔ داخلہ کونسلنگ 28 جولائی کو رکھی گئی ہے ۔ تفصیلات کیلئے ویب سائٹ dte.telangana.gov.in ملاحظہ کریں یا فون نمبرات 7893140255 ۔ 9949309070 پر ربط کریں ۔۔