اوپن یونیورسٹی ڈگری کورس میں داخلہ تاریخ میںتوسیع

حیدرآباد۔/25ستمبر، ( پریس نوٹ ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2016-17 کے دوران ڈگری سال اول میں داخلہ تاریخ میں 200روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ تاریخ میں 6اکٹوبر تک توسیع دی ہے۔ یہ بات کوآرڈینیٹر گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمنس حسینی علم اسٹڈی سنٹر نے بتائی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سال اول بی اے ؍ بی ایس سی اور بی کام میں داخلہ کیلئے انٹر میڈیٹ ، پالی ٹیکنک اور دو سالہ آئی ٹی آئی کامیاب کے علاوہ اہلیتی امتحان منعقدہ سال 2012 تا 2016 کے امیدوار اہل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ داخلہ اے پی آن لائین ؍ می سیوا ؍ ای سیوا کے ذریعہ فارم داخل کرنا ہوگا۔ اسٹڈی سنٹر ہذا میں اردو ، انگلش اور تلگو میڈیم برائے طالبات کی تعلیم کی سہولت ہے۔ ملازم پیشہ خواتین، گھریلو خواتین اور طالبات یہاں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ سنٹر صرف خواتین کیلئے مختص ہے جہاں کا محل وقوع بہترین اور فیکلٹیز بھی تجربہ کار ا ور تعلیم یافتہ ہیں۔ داخلہ کے خواہشمند خواتین و لڑکیاں فوری طور پر سنٹر ہذا واقع خورشید جاہ دیوڑھی ، حسینی علم سے راست یا فون نمبر 9441226559 پر ربط کریں۔