اوپن یونیورسٹی ڈگری میں داخلے کی آخری تاریخ

حیدرآباد۔ 22 فروری (سیاست نیوز) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری میں داخلے کیلئے اہلیتی امتحان 12 اپریل کو مقرر ہے۔ اس میں شرکت کیلئے فیس اور فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 فروری ہے۔ 18 سال یا زائد عمر کے لڑکے اور لڑکیاں اس کیلئے اہل ہیں۔ میڈیم انگلش کے ساتھ اُردو بھی ہے۔ اس کی معلومات اور رہبری کیلئے محمڈن انسٹیٹیوٹ جلو خانہ پارکنگ کامپلیکس لاڈ بازار صبح 10 تا 5 بجے ربط پیدا کریں۔ اہلیتی امتحان دو پرچوں جنرل نالج، انگلش، ماڈرن لینگویج اُردو اور ہندی کے آبجیکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات پر مشتمل ہوتے ہیں۔تین سالہ ڈگری کورس کی قدر و قیمت دیگر یونیورسٹیوں کے مماثل ہے۔