حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسیس بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کے لیے اہلیتی امتحان منعقدہ اپریل 2015 کے نتائج جاری کردئیے گئے ۔ اب انٹر کامیاب یا انٹرنس امتحان کامیاب امیدوار گریجویشن میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ انگلش میڈیم اور اردو میڈیم ہے ۔ مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے ڈگری کرسکتے ہیں ۔ داخلے کی معلومات رہبری کے لیے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلوخانہ کامپلکس لاڈ بازار پر 24510012 پر ربط کریں ۔ داخلے کے بعد ہر اتوار کو کلاسس ہوتی ہیں ۔۔