اوپن دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات

حیدرآباد 27 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ اوپن اسکول ڈائرکٹر وینکٹیشور شرما کی اطلاع کے بموجب اوپن دسویں اور اوپن انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 28 ؍ مارچ تا 19 ؍ اپریل منعقد کئے جائیں گے ۔ ریاست تلنگانہ میں اوپن دسویں کے 216 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں اور 54,018 طلبا شرکت کر رہے ہیں ۔ اور اوپن انٹرمیڈیٹ کے 193 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں اور 54,913 طلباء امتحان میں شرکت کر رہے ہیں ۔ امتحانی مراکز کے قریب سیکشن 144 نافذ کیا جا رہا ہے ۔ طلبا کو ایک گھنٹہ قبل امتحان گاہ میں حاضر رہنا چاہئے ۔ پانچ منٹ تاخیر سے امتحان گاہ پہنچنے والے طلبا کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔