جئے پور۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ضلع بیکانیر سے غیر قانونی طور پر منتقل کیئے جارہے 16 اونٹوں کو بچالیا گیا اور اس سلسلہ میں چہارشنبہ کو تین اشخاص کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے اس کی معمول کی چیکنگ کے دوران ایک ٹرک کو روکا اور دیکھا کہ اس میں اونٹوں کو ریاست کے باہر اسمگل کیا جارہا تھا۔ پولیس نے کہا کہ شبہ کیا گیا کہ انہیں ذبح کرنے کے لیے غیر قانونی طور پر منتقل کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تین اشخاص کو، جن کی شناخت شہزاد، وسیم اور شکیل کی حیثیت سے کی گئی، گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ان جانوروں کو جانوروں کے شیلٹر کو بھیجا جائیگا۔