اولمپئن محمد شاہد کی بیوہ پدم شری اور ارجن ایوارڈ واپس کریں گی۔

وارانسی : ماسکو اولمپکس 1980ء میں طلائی جیتنے والی ہندوستان ہاکی ٹیم کے ہیرو ررہے ڈربلنگ کے استاد محمد شاہد مرحوم او ران کی اہلیہ پروین شاہد وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ۲۰؍ جولائی کو حکومت کو واپس کریں گی ۔پروین نے یہ فیصلہ حکومت کی وعدہ خلافی کے سبب کی ہے ۔۲۰؍ جولائی کو محمد شاہد کے پورے دو سال ہوجائیں گے ۔ان کے انتقال کے بعد اس وقت کے وزیر مملکت برائے کھیل وجے گوئل نے شاہد کے نام پر کاشی میں آل انڈیا ہاکی مقابلہ شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔

ہاکی کے لیجنڈ دھن راج پلے او رظفر اقبال نے کاشی میں ان کے نام سے ہاکی اکیڈمی شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا ۔یہ دونوں وعدے اب تک پورے نہیں ہوپائے ۔ایسے میں ناراض شاہد کی بیوہ نے شوہر کو ملے پدم شری ، ارجن ایوارڈ سمیت دیگر تمغے وزیر اعظم کی رہائش گا ہ پر واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پروین شاہد نے بتایا کہ میں اب تک ہر اس شخص سے مل چکی ہو ں جس نے انتقال کے وقت میں ان سے وعدے کئے تھے ۔

میں اپنے لئے کچھ نہیں مانگ رہی ہوں مگر ہاکی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر جگہ سے انہیں مایوسی ہاتھ آئی ہے ۔