اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور ناجائز قابضین کی برخاستگی کیلئے مقامی جماعت کی شکست ضروری

حلقہ اسمبلی کاروان کے کانگریس امیدوار عثمان بن محمد الہاجری نے پیدل دورہ کے دوران عوام سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : اوقافی جائیدادوں کا تحفظ اور ویران مساجد کو آباد کرنا شہر ریاست و ملک سے فرقہ پرستوں کا خاتمہ کرنا میری زندگی کا ہم مقصد ہے ۔ ان حیالات کا اطہار جناب عثمان بن محمد الہاجری نے کیا ۔ جو آج یہاں قلعہ گولکنڈہ میں پیدل دورہ کررہے تھے ۔ عثمان الہاجری کے دورہ میں جگہ جگہ روکاٹیں پیدا کرنے کی ناکام کوششیں کی گئی ایک مقام پر زبردستی راستہ روکا گیا تو دوسری جگہ خواتین کے ذریعہ رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ۔ تاہم عثمان الہاجری کا قافلہ روکا نہیں اور نہ مہاکوٹمی امیدوار کے اس قافلہ نے پیچھے موڑ کر دیکھا ۔ فتح دروازہ علاقہ سے پیدل دورے کا آغاز کیا گیا ۔ جو آگے بڑھتا گیا پیدل دورے میں قلعہ گولکنڈہ کی عوام عثمان الہاجری کے ساتھ جڑتے گئے اور پیدل دورہ ریالی کی شکل اختیار کر گیا ۔ حلقہ کاروان کے اس مہا کوٹمی کانگریسی امیدوار عثمان الہاجری نے کہا کہ ان کا اہم مقصد اوقافی جائیدادوں کا تحفظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقہ میں کروڑہا روپئے قیمتی اوقافی جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کئے گئے اور ناجائز قابضین کی پشت پناہی جاری ہے ۔ انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اوقافی جائیدادوں پر قبضہ کے لیے اور فروخت کرنے کے لیے مساجد کو تک ویران چھوڑ دیا گیا ۔ جہاں ناقابل بیان حالات میں مساجد پائی جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ حلقہ بلکہ شہر کی ہر ویران مسجد کو آباد کرنے کے لیے اپنے آپ کو صرف کردیں گے اور ہر اس رکاوٹ و طاقت کا مقابلہ کریں گے جو ان کے کاز میں رکاوٹ بنے گا ۔ عثمان الہاجری کی کوششوں اور کاوشوں کو دیکھتے ہوئے جماعت کے اس مضبوط قلعہ گولکنڈہ کی عوام ان کے ساتھ جڑ گئی اور نیک کار خیر کے لیے عثمان الہاجری کا بھر پور ساتھ دینے کا وعدہ کیا ۔ عثمان الہاجری نے کہا کہ حلقہ کی کروڑہا روپئے قیمتی جائیدادوں پر ناجائز قابضین بیٹھے ہوئے ہیں جب کہ مسلم اقلیت کو مکانات میسر نہیں ۔ ان جائیدادوں پر ڈبل بیڈ روم پراجکٹس کو عمل میں لانے اور بے گھر مسلمانوں کو ان اراضیات پر سرکاری سہولیات کے ساتھ آباد کرنے کا انہوں نے بھروسہ دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے پر وقف بورڈ کو جوڈیشیل اختیارات دئیے جائیں گے جس کے سبب ان کے منصوبہ بہ آسانی کانگریس کے بیلٹ فام سے کامیاب ہوں گے ۔ اس پیدل دورے میں تلگو دیشم قائدین بھی موجود تھے ۔۔