’’ہمارا لائحہ عمل کیا ہو‘‘ کے عنوان پردکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی کاآج جلسہ
حیدرآباد۔/16مارچ، ( پریس نوٹ) دکن وقف پراپرٹیز پروٹیکشن سوسائٹی کی جانب سے ایکآج جماعتی جلسہ عام بعنوان ’’اوقافی جائیدادوں کی منظم تباہی و علحدہ تلنگانہ کی تحریک کی کامیابی کے بعد ہمارا لائحہ عمل‘‘ بصدارت جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست 17 مارچ کو اردو گھر مغلپورہ میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس جلسہ کو شہر کے معزز علماء و قائدین و عام آدمی پارٹی لیڈرس مخاطب کریں گے۔ مقررین میں جناب سید حامد حسین شطاری سکریٹری سنی علماء بورڈ، جناب سید عزیز پاشاہ سابق ممبر آف پارلیمنٹ، جناب محمود علی ایم ایل سی، ٹی آر ایس مسٹر ویدکمار صدر تلنگانہ پرجا فرنٹ، مولانا حامد محمد خان صدر ایم پی جے، مولانا سید طارق قادری ایڈوکیٹ و جنرل سکریٹری صوفی اکیڈیمی، شریمتی جسوین جئے رتھ عام آدمی پارٹی، جناب ایم اے باسط سابق کارپوریٹر دودھ باولی، جناب محمد یوسف جنرل سکریٹری ٹی آر ایس، مولانا محمد عبدالقدوس غوری ایڈوکیٹ، سید اظہرپاشاہ قادری، سید عبدالقادر قادری المعروف وحید پاشاہ، جناب علی سرور، سید وقار حسین عام آدمی پارٹی، مقبول بن عبداللہ الہاجری، محمد عنایت توکلی شرکت کریں گے۔ جلسہ کی نظامت جناب سید کریم الدین شکیل ایڈوکیٹ و جنرل سکریٹری تلنگانہ جے اے سی کریں گے۔ جلسہ کے داعی جناب عثمان بن محمد الہاجری دکن وقف پراپرٹیز پروٹیکشن سوسائٹی نے وقف جائیدادوں کے تحفظ کیلئے فکرمند دردمند تمام مسلمانوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر کامیاب بنانے کی گذارش کی۔