اور بندر ،جج کا فون لے کر بھاگ گیا

تھانے ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تھانے کی ایک عدالت میں آج پیش آئے ایک عجیب و غریب واقعہ میں ایک بندر سیشنس جج کے چیمبر میں داخل ہوگیا اور ٹیبل پر رکھا ہوا ان کا موبائیل فون لیکر عمارت کے قریب واقع درخت پر چڑھ گیا جس کے ساتھ ہی عدالت کا عملہ بندر کے پیچھے بھاگنے لگا، جج کا موبائیل فون واپس لانے کی ناکام کوشش کی۔ تاہم وہاں موجود کسی شخص کو غالباً بندر اور ٹوپیوں کے بیوپاری کی کہانی یاد آ گئی اور اس نے کہانی کے مطابق ترکیب دہراتے ہوئے بلندی سے کوئی چیز نیچے پھینک دیا جس پر حیرت تو اس بات کی ہیکہ یہ ترکیب اپنا کام کرگئی اور بندر نے بھی فوری طور پر سیشنس جج کا موبائیل فون پھینک دیا۔ اس طرح یہ موبائیل فون دوبارہ مل گیا جس پر کوئی کھروج تک نہیں آئی۔ اس بات پر عدالت میں موجود تمام افراد جن میں خود جج صاحب بھی موجود ہیں، اطمینان کی سانس لی اور یہ واقعہ دن بھر کیلئے عدالت میں موضوع گفتگو بن گیا۔