اورنگ آباد فرقہ وارانہ فساد 12 نوجوانوں کی ضمانت منظور

اورنگ آباد ۔ /26 جون (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ ماہ /11 مئی کو اورنگ آباد شہر میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد معاملہ میں گرفتار مسلم نوجوانوں میں سے دو نوجوانوں کی ضمانت اورنگ آباد سیشن عدالت نے منظور کرلی ہے اورآج ان کی رہائی عمل میں آجائے گی ۔ عدالت میں ان نو جوانوں کے مقدمات کی پیروی جمعیۃ علماء مہاراشٹرا کررہی ہے جو ملک بھر میں جھوٹے اور ناجائز مقدمات میں پھنسائے گئے ملزمین کو مفت قانونی امداد فراہم کرتی ہے ۔ اس بات کی اطلاع آج یہاں جمعیۃ علماء مہاراشٹرا کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے دی ہے۔