حیدرآباد 9 ڈسمبر (پی ٹی آئی) دہلی میں اوبر کیاب ڈرائیور کے خاتون کی مبینہ عصمت ریزی واقعہ کے پس منظر میں تلنگانہ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے آج کہاکہ ریاست میں اوبر ٹیکسی سرویسس کو کسی طرح کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ڈپارٹمنٹ نے عوام بشمول کیاب مالکین اور ڈرائیورس کو کوبیر کمپنی سے کسی طرح کا تعلق نہ رکھنے کا مشورہ دیا۔ مرکزی حکومت سے موصولہ پیام کا حوالہ دیتے ہوئے سرکاری بیان میں کہا گیا کہ اوبر کمپنی کے ساتھ جو بھی گاڑی مربوط ہوگی، اُس کا پرمٹ رکھنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اِن حالات میں عوام بشمول ٹیکسی مالکین اور ڈرائیورس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اوبرکمپنی سے کوئی تعلق نہ رکھیں۔