واشنگٹن ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے جاریہ سال کے اواخر میں موسمی تغیر کے موضوع پر پیرس میں منعقد شدنی چوٹی کانفرنس کی کامیابی کی توقع ظاہر کی۔ امریکہ کو یہ بھی توقع ہیکہ چین اور ہندوستان جیسے ممالک بھی بورڈ سے مکمل طور پر وابستہ ہوجائیں گے۔ انسانی تاریخ کی سب سے بڑے موسم تغیر کے معاہدوں کو قطعیت دی جائے گی۔ وائیٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈسمبر میں چوٹی کانفرنس کے انعقاد کی راہ ہموار ہوجائے گی اور انسانی تاریخ میں موسمی تغیر پر ایسے معاہدے پہلے بھی نہیں ہوئے۔