اڈگرٹاؤن ۔(امریکہ) /17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما اپنی تعطیلات مختصر کرکے واشنگٹن واپس ہورہے ہیں وہ نائب صدر جوبڈن اور دیگر مشیر سے غیرمعلنہ ملاقات کرنے والے ہیں ۔ ایک ایسے وقت جبکہ امریکہ اور دنیا کے دیگر حصوں میں بحران جاری ہے ، اوباما کے تعطیلات اور تفریحی پروگرام پر تنقیدیں کی جارہی تھی ۔ واضح رہے کہ اوباما کو تعطیلات کے دوران ہی عراق میں امریکی فوجی کارروائی اور فرگیوسن میں پولیس و احتجاجیوں کے مابین جھڑپ کے علاوہ دیگر کئی امور پر سرکاری بیان دیتے ہوئے اپنا موقف واضح کرنا پڑا تھا ۔