اوباما ،مودی سے امریکہ میں ملاقات کے منتظر

واشنگٹن۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ براک اوباما آئندہ ماہ وزیراعظم ہندوستان نریندر مودی کا امریکہ میں استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔ وزارت خارجہ امریکہ کی ترجمان ماری ہارف نے اپنی روزانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ صدر، وزیر خارجہ امریکہ میں وزیراعظم ہند نریندر مودی کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔ اس سوال پر کہ کیا نیویارک کی سکھ برائے انصاف گروپ کی جانب سے مودی کے دورہ کو منسوخ کروانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سے واقف ہوں، لیکن میں یہ نہیں جانتی کہ ان کے ارادے کیا ہیں۔