حیدرآباد21مارچ (یواین آئی ) شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے سنٹر فار انٹرنیشنل پروگرامس کی جانب سے 22 تا24 مارچ ‘‘ان سنی آوازیں: انگریزی اور انگریزی ترجمہ میں دیسی اور قبائلی ادب’’کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ دیگر تفصیلات سل ویب سائٹ www.osmania.ac.in/oucip سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔اس کانفرنس میں قبائلی ادب،ترجمہ کا تجربہ، امریکن ادب،ثقافتی جائزہ، کناڈائی ادب، آسٹریلیائی ادب،افریقی ادب،چوتھی دنیا کا ادب، بچوں کا ادب، انگریزی میں ہندوستانی ادب اور دیگر ذیلی موضوعات ہوں گے ۔