سری نگر25اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) محکمہ انکم ٹیکس نے جمعرات کے روز سری نگر میں دو مختلف مقامات پر چھاپے ڈالے ۔ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے جمعرات کی صبح کرن نگر سری نگر میں ایک مخصوص جگہ کو محاصرے میں لیا اور بعد ازاں انکم ٹیکس اہلکاروں نے نارتھ پوائنٹ ٹاورس کمپلیکس پر چھاپہ ڈالا۔علاوہ ازیں انکم ٹیکس اہلکاروں نے علم گری بازار میں قائم ایک اور جائیداد پر چھاپہ ڈالا۔تاہم انکم ٹیکس محکمہ چھاپے ڈالنے کے وجوہات کے بارے میں فی الوقت خاموشی اختیار کیا ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان جائیدادوں کا مالک مبینہ طور پر آغا سید الطاف ہیں جو پیپلز کانفرنس کے جنرل سکریٹری عمران رضا انصاری کے رشتہ دار ہیں۔