نئی دہلی 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آمدنی اور انکم ٹیکس حسابات کی آن لائن پیشکشی کیلئے مقررہ آخری تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کی اور 7 ستمبر کو آمدنی کے حسابات داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔ وزارت فینانس نے کہا ہے کہ یہ نمائندگیاں موصول ہوگئی تھیں کہ 31 ستمبر کو ملک بھرمیں ای خدمات میں سست روی کے سبب کئی ٹیکس دہندگان کو آمدنی کے حسابات پیش کرنے میں دشواری ہوئی تھی چنانچہ آخری تاریخ میں مزید توسیع کی جائے۔