مظفر نگر ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : ضلع شیاملی کے موضع دامدا میں ایک لڑکے کی محبت سے انکار کے بعد لڑکی کے 3 افراد خاندان پر حملہ کردیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک لڑکے نے اپنا محبت نامہ لڑکی کو پیش کیا تھا ۔ جسے قبول کرنے سے لڑکی نے انکار کردیا ۔ بعد ازاں اس مسئلہ کو لڑکے کے خاندان سے رجوع کردیا گیا ۔ جس پر برہم ہو کر 3 افراد کل لڑکی کے مکان میں داخل ہو کر اس کے افراد خاندان پر حملہ کردیا ۔ جس میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے ۔ لڑکی کے افراد خاندان کی شکایت پر 3 حملہ آوروں شبیر ، مہتاب نذیر اور احمد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا جو کہ فی الحال مفرور ہے ۔۔