انڈیگو فلائیٹ کی تکنیکی خرابی سے فلائیٹ منسوخ

شمس آباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد سے دہلی جانے والی انڈیگو فلائیٹ تکنیکی خرابی کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب انڈیگو فلائیٹ آج صبح 5 بجکر 25 منٹ پر 150 مسافرین کے ہمراہ دہلی کے لیے روانہ ہوئی ۔ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد فلائیٹ میں ایک زوردار آواز آئی جس سے مسافر پریشان ہوگئے تھے ۔ فلائیٹ کو تقریبا ایک گھنٹہ تک ایرپورٹ کے اطراف ہی گھمایا گیا ۔ ATC ٹاور سے کلیرنس ملنے کے بعد اسے واپس شمس آباد ایرپورٹ پر محفوظ لینڈ کیا گیا ۔ مسافرین کے احتجاج کے بعد انہیں دوسری فلائیٹ سے دہلی کے لیے روانہ کیا گیا ۔ فلائیٹ میں تکنیکی خرابی بتائی گئی ۔ انڈیگو فلائٹس کے ساتھ کچھ نہ کچھ حادثات پیش آرہے ہیں ۔ چند دن قبل تروپتی سے آنے والی فلائیٹ کے چاروں ٹائرس پھٹ گئے تھے جس میں تمام مسافرین محفوظ تھے ۔۔