انڈین مجاہدین نے جرمن بیکری پر دہشت گرد حملے کامنصوبہ بنایا تھا

نئی دہلی ۔ 21 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پونے میں 13 فبروری 2010 ء بم دھماکوں کے پانچ ماہ بعد انڈین مجاہدین نے یکم اگست کو جرمن بیکری پر دہشت گرد حملے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن اتفاقی فائرنگ میں ایک کارکن گولی لگنے سے زخمی ہونے کی بناء یہ منصوبہ پورا نہ ہوسکا۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے عدالت میں دائر کردہ چارج شیٹ میں یہ انکشاف کیا۔ جامع مسجد دہشت گرد حملہ مقدمہ کے سلسلے میں یٰسین بھٹکل اور اسداﷲ اختر کے خلاف یہ چارج شیٹ پیش کی گئی ہے ۔ 19 ستمبر 2010ء کو ہوئے اس بم حملے میں تائیوان کے دو سیاح بری طرح زخمی ہوئے تھے ۔