نئی دہلی /27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اِسرو) کو گاندھی امن انعام برائے 2014ء کے لئے منتخب کیا گیا ہے کہ اس ادارہ نے ملک کی خلائی ٹکنالوجی اور سٹیلائٹ پر مبنی خدمات کے ذریعہ ترقی میں اپنا گراں قدر حصہ ادا کیا ہے۔ یہ ایوارڈ جو ایک کروڑ روپئے اور توصیف نامہ پر مشتمل ہوتا ہے، اس کا فیصلہ اس انعام کی جیوری کی آج شام منعقدہ میٹنگ کے بعد ہوا، جس کی صدارت وزیر اعظم نریندرمودی نے کی۔ چیف جسٹس آف انڈیا ایچ ایل دتو، لوک سبھا میں واحد بڑی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر ملک ارجن کھرگے، سینئر رکن پارلیمان ایل کے اڈوانی دیگر ارکان جیوری ہیں۔